کراچی، آج سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

 
0
139

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کی شدت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

بلوچستان کے وسطی، میدانی اور جنوبی علاقوں میں بھی درجہ حرارت بتدریج بڑھنے لگا ہے۔