وزیراعظم آزاد کشمیر کا ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 1 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

 
0
215

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ذاتی حیثیت میں 1 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کا بڑا مضبوط رشتہ ہے، آزاد کشمیر میں 2005 کے زلزلے میں ترک حکومت اور عوام نے کھل کر مدد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گریڈ 1 سے5 تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کو دے رہے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ گریڈ  5 سے اوپر کے ملازمین 5 دن کی تنخواہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کریں گے۔