پاکستان اور آئی ایم ایف میں ورچوئل مذاکرات آج پھر ہوں گے

 
0
102

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے پر ورچوئل مذاکرات آج دوبارہ ہوں گے۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف کی درخواست پر مذاکرات ملتوی کیے گئے تھے۔

آئی ایم ایف نے اس مسودے کا جائزہ لینے کیلئے آج تک کا وقت مانگا تھا، جو ٹیکس کلیکشن اور دیگر شرائط کے حوالے سے پاکستان نے آئی ایم ایف کے حوالے کیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام پُر امید ہیں کہ اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔