علی نواز اعوان نے دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کی درخواست جمع کروادی

 
0
49

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان پر دہشتگردی کے مقدمے کے اندراج کا معاملہ،علی نواز اعوان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں مقدمے کے اخراج کی درخواست جمع کروا دی،
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی نواز اعوان تحقیقات کا حصہ بنے،عدالت نے قبل از گرفتاری ضمانت کا حکم دیا،
درخواست کے متن کے مطابق علی نواز اعوان کسی غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں رہے،ان پر دہشتگردی کے مقدمے کا کوئی جواز نہیں بنتا،
مذکورہ مقدمے کا اندراج صرف اور صرف سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے،علی نواز اعوان کسی قسم کی دہشتگردی یا اشتعال انگیز سرگرمی کا حصہ نہیں ہیں،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحقیقات مکمل ہو چکیں مگر پولیس کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات کو ختم کئے بغیر چلان بھیج دیا گیا،عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ درخواست منظور کر کے دہشتگردی کی دفعات کو ختم کیا جائے