وزیراعظم کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست

 
0
88

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کردی۔
شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی۔
خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو کہا کہ کراچی اور پنجاب کے سیاسی حالات میں فرق ہے، ایک فیصلہ دونوں جگہ کے لیے موزوں ہونا ضروری نہیں، ایم کیو ایم پہلے ہی بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کرچکی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو رابطہ کمیٹی کی رائے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا، خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو جلد رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلانیکی یقین دہانی بھی کرائی۔