ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں: خواجہ آصف

 
0
129

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہیکہ ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔
سیالکوٹ میں نجی کالج میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل دہشتگردوں کو اپنی سر زمین پرلاکربسایا گیا، کس نے ایسے کھیل کھیلے کہ دہشتگردی ہمارا مقدر بن گئی، کل ساری رات سکیورٹی کے لوگ مقابلہ کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ جس نے آواز اٹھائی اسے جلا وطن کر دیا گیا اور جو باتیں پروگرامز میں کی جاتیں ہیں ان کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، تمام مسائل کا حل ملک میں ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ میں نے زیادہ وقت اپوزیشن میں گزارا اور گزشتہ 32سالوں میں سیاست کو رسوا ہوتے دیکھا