گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کیلئے 150فیصد ایگزیکٹو الاونس کی منظوری

 
0
79

ملک کی خراب معاشی صورتحال کے باوجود افسران بالا کے مزے،حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کیلئے 150فیصد ایگزیکٹو الاونس کی منظوری دے دی ۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو آلاونس وفاقی سیکرٹریٹ اور اسلام آباد کیپٹل ٹریٹری کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے ہو گا،فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا،فیصلے کا اطلاق پرائیویٹ سیکرٹریز پر نہیں ہوگا،وزیر اعظم نے ایگزیکٹیو الانس جاری کرنے کی منظوری دی تھی