قومی اسمبلی کے دروازے مستعفی ارکان پہ بند رکھنے کا فیصلہ برقرار

 
0
87

قومی اسمبلی کے دروازے مستعفی ارکان پہ بند رکھنے کا فیصلہ برقرار،اسمبلی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنے ارکان کے استعفوں کے حوالے سے ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھے، بحالی کا کوئی ذکر نہیں، ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے استعفی منظوری کے عمل کا کوئی ذکر نہیں کیا، ہائیکورٹ نے صرف الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو معطل کیا ہے، ارکان کے استعفوں کے حوالہ سے حتمی اتھارٹی اسپیکر قومی اسمبلی ہیں، فی الحال پی ٹی آئی ارکان کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، سپیکر کے فیصلے پر عدالتی حکم آیا تو قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی