بارکھان:رکھنی بازار میں زور دار دھماکہ ،4افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

 
0
44

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی کے بازار میں زوردار دھماکہ، 4 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے،امدادی کارروائیاں شروع ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں ہوا جہاں لوگوں کی کافی تعداد موجود تھی، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ڈی سی بارکھان عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی کے ذریعے موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا جس پر 2 افراد سوار تھے۔

عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو رکنی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے