بینکنگ کورٹ نے عمران خان کے خلاف تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیے

 
0
126

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
بینکنگ کورٹ میں مقرر تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیے گئے۔
آج صرف عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی، تمام دیگر کیسز میں سائلین کو نئی تاریخیں دی جارہیں، یہ فیصلہ سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔
دوسری جانب بنکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین عمران خان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت کریں گی۔
جوڈیشل کمپلیس میں ایف آئی اے کی غیرمعمولی تعداد میں نفری پہنچ گئی ہے جبکہ ایف آئی اے کی قیدی وین بھی پہنچا دی گئی، ایف آئی اے کے 35 اہلکار اب تک جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔