ایران میں غیر ملکی خفیہ سروس کے ساتھ کام کرنے والا   گروہ  گرفتار

 
0
102
تہران ۔25مئی  :ایران نے اعلان کیا کہ اس نے غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ تعاون کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا  گیا ۔تر ک خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ سے وابستہ میزان نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ تعاون کرنے والے ایک گروہ کو  ملکی خفیہ سروس نے ناکارہ بنا دیا  گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ گروپ دشمن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ تھا جو اندرون اور بیرون ملک ایرانیوں کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا چاہتا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ گروہ ایرانی حکام اور ملک کے حساس اداروں کے اہم ڈیٹا تک رسائی رکھنے والوں پر توجہ مرکوز کرتا    اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے سرکاری اداروں میں لوگوں سے بھی رابطہ کرتا تھا۔اطلاع کے مطابق اس نیٹ ورک کے سرغنہ  سمیت تمام تر ارکان کو  عدالت کے حکم کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔