ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کااوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد،

 
0
95
راولپنڈی))ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کااوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد، کھلی کچہری میں راولپنڈی ریجن کے اضلاع سے آئے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی و انکوائری کرکے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔کھلی کچہری کے انعقاد سے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے سمیت سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزیدبہتر بنایا جارہاہے،آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہر ی میں ریجن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سے آئے شہریوں نے مقدمات کی تبدیلی تفتیش و دیگر شکایات کے ازالے کے لیے آر پی او راولپنڈی کو درخواستیں پیش کیں،درخواست پیش کرنے والے شہریوں میں عمران سکنہ راولپنڈی، تاج بی بی سکنہ گوجرخان، محمد رفیق سکنہ اٹک اور محمد شیر سکنہ چونترہ راولپنڈی شامل تھے درخواستوں پر آر پی او راولپنڈی نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی و انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ مارک شدہ درخواستوں کی مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوائی جائے۔اس موقع پر آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کے ویژن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں .