برطانوی جنرل سرپیٹرک نکولس یارڈلے کادورہ جی ایچ کیو راولپنڈی

 
0
70

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نےجی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے نے جی ایچ کیو پہنچنے پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے کو گارڈ آف آنر پیش کیا، بعدازاں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی،

   

جس کے دوران علاقائی سلامتی کے امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانوی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں سمیت خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششوں کو سراہا، قبل ازیں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کادورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی،،