پاکستان کے نامور کرکٹرز کا پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت اور عوام کے نام پیغام

 
0
96

کرکٹرز نے 9مئی سانحہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی

کرکٹرز نے ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی خراج عقیدت پیش کیا

کرکٹر ز کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے شرپسند عناصر فوج کے دشمن اور ملک کے دشمن ہیں

کرکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ :
سانحہ 9 مئی ملزمان کے ساتھ ساتھ اس میں ملوث کرداروں کو بھی بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

کرکٹراحمد شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ:
”شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ تمام محب وطن پاکستانی اس وطن کی مٹی سے محبت کے لئے جن شہداء اپنی جانیں قربان کی ہیں ان سے پیار کرنااپنا فرض سمجھتے ہیں۔ شہداء کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔ آئیے آج ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ اپنی نفرتوں کی دیواروں کو پاکستان کی ترقی کے لئے گرا دیں اور وطن عزیز کے شہداء جنہوں نے اس ملک کے لئے اپنی جانیں دیں ہیں ان کے تقدس اور حرمت کو کبھی ٹھیس نہ پہنچنے دیں۔ پاکستان زندہ باد“

کرکٹر عمر اکمل نے پیغام کیا کہ:
”میں اور میری فیملی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ جن لوگوں نے یہ کام کیا خدارا ان سے یہ گزارش ہے کہ اس طرح کا کام دوبارہ مت کریں۔ کیونکہ پاک آرمی کی وجہ سے اور ہمارے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی وجہ سے ہم لوگ آزادی سے گھومتے ہیں۔ پاک فوج ہمارے لئے بارڈر پر کھڑے ہوتے ہیں اپنی فیملی سے دور ہوتے ہیں۔ ہمارے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے ہیں۔ پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد“