امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم کیوں بھول گیا؟ وزیر دفاع

 
0
59

وزیردفاع خواجہ آصف کا وائٹ ہاس اعلامیے پر ردعمل،کہا اعلامیے سے قبل واشنگٹن یا صدرجوبائیڈن کو سوچنا چاہیئے تھا۔ مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمان،عیسائی اورسکھوں کے خون سے رنگے ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا واشنگٹن نے ہی گجرات دہشت گردی میں مودی کا ویزا بند کیا تھا،امریکا کواعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پرمظالم یاد نہ آئے؟امریکا نے خطے میں 40 سال میں دو ناکام مداخلتیں کیں،پاکستان آج بھی امریکا کی ورثے میں چھوڑی ہوئی دہشتگری کا مقابلہ کررہا ہے۔

وزیردفاع نے مزید کہا خطے میں دہشتگردی کے بیج بونے میں امریکا کا بھی بڑا کردار ہے، بھارت میں وزیراعظم اوروزرا دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں، وائٹ ہاوس اعلامیہ خطے کی تاریخ، امریکی کردارسے نابلد ہونے کا ثبوت ہے،امریکا اقتصادی مفادات کی خاطربھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظراندازکر رہا ہے۔