اسلام آباد(ٹی این ایس) ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے یوٹیوبر کی انڈین را سے جڑے روہت شرما سے ہوش ربا مُبیّنہ خفیہ بات چیت کی ایک اور آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 
0
123

* ٹاپ بریکنگ*

سوشل میڈیا پر دوسری وائرل آڈیو میں بھگوڑے یوٹیوبر کو روہت شرما سے دوبارہ بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے

مُبیّنہ آڈیو میں روہت شرما بھگوڑے یوٹیوبر سے پاکستان سیکورٹی کے معاملات پر خفیہ معلومات لے رہا ہے

دوسری کال میں روہت شرما اور بھگوڑا یوٹیوبر نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے بارے میں خفیہ بات چیت کر رہے ہیں

شائد فیڈرل کیبینٹ نے ایمرجنسی لگانے کے لیا بولا ہے یہ کنفرم نہیں ہو رہی، را ایجنٹ روہت شرما

نیشنل سیکورٹی کونسل میں چیئرمین جوائنٹ چیف، ائیر چیف اور نیول چیف نہیں مان رہے، بھگوڑا یوٹیوبر

تیسری کال میں روہت شرما بگوڑے یوٹیوبر سے پاکستان کے اندرونی معاملات پر پوچھ رہا ہے

کیا پاکستان آرمی ٹیک اوور کر سکتی ہے، مجھے ایسی خبریں مل رہی ہیں، روہت شرما

وہ دھمکی تو ضرور دے رہے ہیں کے ٹیک اوور کرنا ہے، بھگوڑا یوٹیوبر

سپریم کورٹ کو وہ دھمکی دے رہے ہیں کے ہم ٹیک اوور کر لیں گے، بھگوڑا یوٹیوبر

آرمی چیف کا پلان بھی ہے کے میں کسی طرح ٹیک اوور کر لوں، بھگوڑا یوٹیوبر

کال ثابت کرتی ہے کے بھگوڑا یوٹیوبر باقاعدہ طور پر بھارتی را کے ساتھ رابطے میں ہے

‏یہ بھگوڑا یوٹیوبر پہلی کال میں بھی اپنے سارے برطانیہ کے معاملات بھارتی را کے لوگوں سے طے کرتے سنا گیا

‏ بھگوڑا یوٹیوبر بھارتی را کے لوگوں سے ہر وقت رابطہ میں رہتا ہے اور ان سے اپنے کیسز کے لئے بطور سکیورٹی پیسے مانگتا ہے

یہ ملک دشمن یوٹیوبر بھارتی را سے ملکر پاکستانی پریمئر انٹیلیجینس ایجنسی کے خلاف سازش کے لئے برطانیہ میں موجود بھارتی ایجنسی را کے کارندوں کے نمبر بھی مانگتا رہتا ہے

‏ پہلی کال میں روہت شرمابھگوڑے یوٹیوبر کو برطانیہ میں آئی ایس آئی کے خلاف سازش کے لئے لارڈ ریمی رینجر نامی بندے سے ملنے کا کہتا سنا جا سکتا ہے

یہ خفیہ بات چیت اس بات کا ثبوت ہے کے یہ ملک دشمن پاکستان کے راز ملک دشمن
ایجنسیز کو بیچتا ہے

پہلی آڈیو میں بھی بھگوڑا یوٹیوبر روہت شرما سے پیسے مانگتے اور لارڈ ریمی رینجر سے خفیہ تعلق بناتے سنا گیا

پہلے بھی یہ شر پسند
بھگوڑا یوٹیوبر آئے دن ملک اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے

۹ مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو اکساتا رہا اور شر پسندوں کو فساد کے لئے اکساتا رہا
ذرائع کے مطابق شر پسند یوٹیوبر بھگوڑا ملک دشمن ایجنسیوں سے خفیہ تعلقات پکڑے جانے پر اپنا جھوٹا پروپیگنڈا چلانے کے لئیے اپنے ہینڈلرز سے مزید پیسے بھی مانگ رہا ہے

#غداروں_کا_مہاراجہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ایسے ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گھٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے