پنجاب میں آصف زرداری کی سرگرمیاں،ن لیگ کی سند ھ میں جوابی وار کی تیاری

 
0
75

ن لیگ کا پنجاب میں آصف اور بلاول زرداری کی مداخلت کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کا ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق نواز شریف کا سندھ میں مسلم لیگ ن کو منظم اور مظبوط بنانے کے لیے نئی تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ، ن لیگ کی قیادت کا حال ہی میں تحریک انصاف چھوڑنے والے سردار امیر بخش بھٹو سے اہم رابطہ، امیر بخش بھٹو کو ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کی پیشکش کر دی گئی ہے، سردار امیر بخش بھٹو کو مسلم لیگ ن سندھ کی صدارت کی بھی آفر کی گئی ہے

، امیر بخش بھٹو کو پیپلزپارٹی مخالف قوتوں کو بھی ن لیگ میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، مریم نواز جلد نوازشریف کی ہدایات پر عید کے بعد سندھ کا دورہ کرینگی، پیپلزپارٹی مخالف قوتوں اور سندھ کے قوم پرست رہنما ئو ں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔سردار امیر بخش بھٹو نے ن لیگ کی پیشکش پر قریبی دوستوں اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد وقت مانگ لیا