مارگلہ ایونیو اسلام آباد کی عوام کیلئے عمران خان کا تحفہ،موجودہ حکومت نے صرف تختی لگائی:علی نواز اعوان

 
0
120

 پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مارگلہ ایونیو اسلام آباد کے عوام کے لئے عمران خان اور اسد عمر کا تحفہ ہے جس پر اب شوباز شریف افتتاح کی تختیاں لگوا رہا ہے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا کہ مارگلہ ایونیو کا افتتاح سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپریل 2021 میں کیا جبکہ باقاعدہ کام کا سنگ بنیاد سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 24 جون 2021 کو رکھا یہ 35 کلو میٹر طویل منصوبہ پشاور روڈ سے شروع ہو کر بہارہ کہو کو بائی پاس کرکے مری سے جوڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد مری اور گلیات جانے والے سیاحوں کو الگ رستہ فراہم کرنا اور شہر کو ٹریفک کے ہجوم سے بچانا تھا انہوں نے کہا کہ الحمدللہ آج یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے جس پر موجودہ حکومت کریڈٹ لے رہی ہے حالانکہ اس منصوبے کا تمام تر کام ہماری حکومت کے دور میں مکمل ہو چکا تھا علی نواز اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے لیے دیر پا منصوبے بنائے جس سے عام شہریوں کو سہولیات ملیں جن میں مارگلہ ایونیو، 10 ایونیو ، آئی جے پی روڈ، سیون ایونیو فلائی اوور، پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج، راول ڈیم فلائی اوور اور دیگر منصوبے شامل ہیں