کراچی تھانہ تیموریہ ،ایس ایچ او جمال لغاری کا شیشہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
36515

کراچی 12اگست (ٹی این ایس )ایس ایچ او جمال لغاری تھانہ تیمور یہ کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ۔تفصیلات کے مطابق تیمور یہ تھا نے کا چارج سنبھالنے کے فورا بعد ہی  ایس ایچ او جمال لغاری نے کارروائی کرتےہوئے  شیشہ مافیا کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن شروع کردیا جس میں متعدد افراد کو زیر حراست لے لیا گیا  ۔ تفصیلات کے مطابق  ایس ایچ او جمال لغاری نے بتایا کہ شیشہ کے استعمال سے نوجوان نسل پر بہت ہی مضر اثرات مرتب ہورہے   ہیں اور شیشہ جیسے زہر کو نوجوانوں کی رگوں میں اترنے سے بچایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ایچ او تیموریہ جمال لغاری نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ B-72بلاک Lنارتھ ناظم آباد حدود تھانہ تیموریہ کراچی میں شیشہ بار پر چھاپہ مار کر 28 ملزمان بمع شیشہ بار کے مالک اور اسکے نوکروں کو بھی دھر لیا ملزمان میں شامل علی حیدر،شاہ میر اسلم، محمد حمزہ ،دانیال ،نعمان ،انس راؤ،حمزہ زاہد ،فہد ،قنان خان، احمد ابراہیم ،احمد علی نبیل،سعد شاہد،فضل خان،عبداللہ اور مالک شیشہ بار محمود کو گرفتار کرلیا۔ جائے وقوعہ سے انسانی مضر صحت 19عدد فلیو ڈبے و پیکٹ 168عدد مضر صحت بمہ حقے 46 کے پائپ پولیس نے  قبضے میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی عمل کے دائرہ کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم اور منشیات  میں ملوث عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے دم لیں گے۔تفصیلات کے مطابق  ایس ایچ جمال لغاری کا بلوچ کالونی مسلم ٹاؤن میں جاری ادارے کا سرچ آپریشن مکمل ہوکیا۔