نواز شریف ریلی، بچے کو روندنے والی پروٹوکول کی گاڑی کو شامل تفتیش کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی

 
0
406

لاہوراگست 12(ٹی این ایس) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پروٹوکول کی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے حامد کے چچا نے ڈبل ایس 875بی ایم ڈبلیو کو بھی ایف آئی آر میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست جمع کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق حامد کے چچا اصغر الہی نے ہفتہ کے روز تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں درخواست دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ وہ گزشتہ روز کوائف پورے نہ ہونے کے باعث درخواست میں مکمل تفصیل جمع نہیں کراسکے تھے لہذا درخواست میں ان کے بھتیجے حامد کو روندنے والی بی ایم ڈبلیو ڈبل ایس 875 گاڑی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے اور مقدمہ نمبر 216 کے تحت درج کیاجائے