سی پی ایل اور پی ایس ایل کے چیمئپنز اگلے سال آمنے سامنے ہونگے ،3ٹی 20 کا امکان

 
0
329

بارباڈوس اگست12 (ٹی این ایس)کیریبئن پریمیئر لیگ(سی پی ایل)نے اگلے سال 3میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیریبئن پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیموں کے مابین اگلے سال 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے جو ممکنہ طور پر کیریبیئن پریمیئر لیگ 2018سے قبل کھیلی جائے گی،سیریز کے لیے امریکہ کو بہترین مقام قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ وہاں بڑی تعداد میں ویسٹ انڈین اور پاکستانی رہائش پذیر ہیں