نواز شریف کی جی ٹی روڈ  ریلی کامقصد 62، 63 کے آئین کو ختم کرنا ہے سیاسی تجزیہ نگار

 
0
386

اسلام آباد 12 اگست (ٹی این ایس )   سیاسی مبصرین کے مطابق  سابق وزیر اعظم نواز شریف 62،63 کے آئین ختم کرنے اور دوبارہ ملک میں صدارتی نظام کو لانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں  تفصیلات کے مطابق  ذیادہ تر سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی ریلی نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے ۔ اپنے جلسوں میں یہ اعلانات کرنا کہ اپنے آبائی علاقے میں جا کر وہ اہم اعلانات کریں گے تو ان اعلانات میں ایسا کیا ہو گا کہ جس کا اعلان انہوں نے اپنے   گجرات  کے جلسے میں نہیں کیا ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق نواز شریف کا اصل مقصد 62، 63 کے آئین کو ختم کرنا ہے جس کے تحت وہ خود نہ اہل ہوئے ہیں  تا کہ دوبا رہ کوئی اس آئین کے تحت نہ اہل نہ ہو سکے ۔