ستر ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارتی گلوکاروں نے پاکستان کا قومی ترانہ گا کر پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔

 
0
401

 

بھارت 12 اگست (ٹی این ایس ) پاکستان کے ستر ویں یوم آزادی پر روایتی دشمن کی سرزمین سے محبت کا پیغام آگیا۔تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے یوم آزادی پر بھارتی گلوکاروں نے پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا قومی ترانا گا کر ایک خاص جذبے اور محبت کا بے لوث پیغام دیا ہے۔اس قومی ترانے کی ایک اور خاص بات اس قومی ترانے کے پڑھنے کا طریقہ ہے جو آیکیپلا انداز میں پڑھا گیا ہےیہ ایک ایسا انداز ہوتا ہے جس میں بغیر کسی ساز و سامان کے آواز بنائی جاتی ہے۔وڈیو کی ایک اور خاص بات اس کے رنگ ہیں، ویڈیو کو صرف کالے اور سفید موڈ میں پکچرائز کیا گیا ہے۔ ویڈیو کی ابتداء میں گلوکاروں کو ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے، جس پر پاکستانی قوم کیلئے مخصوص پیغام درج ہے کہ “ہم یہ گانا اپنے پڑوسیوں کے نام کرتے ہیں”۔