کراچی، پولیس کی کاروائی کے دوران 3ملزمان گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ،منشیات اور دو موٹر سائیکلیں برآمد

 
0
338

کراچی اگست 12(ٹی این ایس):تھانہ پرانی سبزی منڈی پختون چوک پر پولیس کی کاروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ، ملزمان میں عدنان،کریم اور رضوان شامل ہیں،پولیس زرائع کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم ،گھروں میں ڈکیتیاں،بینک ڈکیتیوں ،سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان کے ساتھی ساجد کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے،ایس ایس پی ایسٹ عرفان بلوچ نے بتایا  کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے