ڈیرہ اسماعیل خان اگست 12(ٹی این ایس) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے ماہ جولائی 2017کے دوران مختلف کاروائیوں کے دوران تین کلو بارودی مواد،ایک دستی بم ،ایک ڈیٹو نیٹر ،سات کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ ،بھاری مقدار میں منشیات اور پولیس کو مطلوب 69اشتہاری ملزمان دھر لیئے ،ٹریفک پولیس نے 6471چالان کر کے سولہ لاکھ 70ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے ماہ جولائی کے دوران منشیات کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 37.718کلو گرام چرس ،3.584کلو گرام ہیروئن ،25گرام افیون،9.595کلو گرام بھنگ اور 189بوتل شراب برآمد کر کے 143مقدمات درج کر کے 143ملزمان گرفتار کرلئے ،اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران تین کلو بارودی مواد ،ایک ڈیٹو نیٹر،ایک دستی بم ،ایک کلا کوف،سات کلاشنکوف ،23رائفل ،76بندوق،81پستول اور2427کارتوس برآمد کر کے 174مقدمات درج کر کے 174ملزمان گرفتار کرلئے ،دہشتگردی ،فرقہ واریت ،قتل ،ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب 69اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے ،
اسی طرح ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 6471چالان کر کے سولہ لاکھ70ہزار پانچ سو روپے جرمانہ وصول کرلیا ،ڈی پی او راجہ عبد الصبور نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیرہ پولیس عوام کی جان ومال و عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے اپنا فریضہ احسن انداز میں سر انجام دیگی اسلحہ و منشیات برآمد اور پولیس کو مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا ۔