نانگا پربت(ٹی این ایس) :کوہ پیما ثمینہ بیگ,نائلہ کیانی نے نانگا پربت چوٹی سر کرلی

 
0
55

…..کوہ پیماؤں نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ’نانگا پربت‘ سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خواتین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل قرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے آج 10 بجکر 18 منٹ پر چوٹی سر کی جبکہ ثمینہ بیگ نے 11 بجکر 8 منٹ پر سمٹ مکمل کی۔

دونوں خواتین کوہ پیماؤں نے سفر کے دوران خطرناک پہاڑیوں، سرد موسم اور دیگر چیلنجز پر قابو پایا۔پاکستانی کوہ پیماؤں بشمول رضوان داد، عید محمد، احمد بیگ، وقار علی، سعید کریم، لیاقت، واجد ناگری اور شاہ دولت بھی نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کے ہمراہ تھے اور سب نے کامیابی سے چوٹی سر کرلی ہے۔

درین اثنا امیجن نیپال نامی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے کہا کہ اس کے 10 اراکین نے نانگا پربت چوٹی سر کرلی ہے۔

سمٹ قراقرم کے منیجنگ ڈائریکٹر سخاوت حسین نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ امریکا سے ان کے کلائنٹس کرس وارنر اور تین نیپالیوں نے بھی چوٹی سر کی۔

علاوہ ازیں دنیا بھر سے تقریباً 28 دیگر کوہ پیماؤں نے بھی آج کامیابی کے ساتھ چوٹی کو سر کیا
ثمینہ بیگ 2014 میں ماؤنٹ ایورسٹ چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔

گزشتہ برس ثمینہ بیگ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کے ہمراہ کے ٹو چوٹی سر کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

ایک دور دراز گاؤں شمشال سے آنے والی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے مردوں اور خواتین کی ٹیم کے ہمراہ سات براعظموں میں سات چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

10 mountaineers including Sameena Baig, Naila Kayani reached Nanga Parbat Pipa News - PiPa News

 

علاوہ ازیں 2010 میں وہ 6 ہزار میٹر اونچی ورجن چوٹی ’چاشکن‘ سر والی پہلی خاتون بن گئی تھیں جسے اب ’ثمینہ چوٹی‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔نائلہ کیانی دبئی میں مقیم پاکستانی بینکر اور دو بیٹیوں کی والدہ ہیں، انہوں نے پہلی بار اس وقت شہرت پائی جب کے ٹو بیس کیمپ پر لی گئی ان کی شادی کی تصاویر 2018 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

نائلہ کیانی نے 2021 میں گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو، کے ٹو، اناپورنا سر کیں جبکہ انہوں نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی چوٹی کے ٹو بھی سر کی ہے۔

رواں برس وہ ماؤنٹ ایورسٹ چوٹی سر کرنے والی پاکستان کی دوسری خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب کے سیکریٹری جنرل قرار حیدری نے آج فیس بک پر لکھا کہ دنیا بھر میں بے شمار کوہ پیما اور ایڈونچر کے شائقین نائلہ کیانی کے غیر متزلزل عزم، بے مثال صلاحیتوں اور غیر متزلزل رویے سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائلہ کیانی نے ایک روشن مثال قائم کی ہے کہ لوگ بظاہر ناقابل تسخیر رکاوٹوں پر کیسے قابو پا سکتے ہیں۔