راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ٹریفک وائلیشنز کے حوالے سے خصوصی ہدایات، تمام سرکاری و پرائیویٹ ڈرائیورز پر ٹریفک قوانین کا یکساں اطلاق یقینی بنایا جائے

 
0
13

راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ٹریفک وائلیشنز کے حوالے سے خصوصی ہدایات،
تمام سرکاری و پرائیویٹ ڈرائیورز پر ٹریفک قوانین کا یکساں اطلاق یقینی بنایا جائے ،پولیس یا دیگر سرکاری محکموں میں تعینات ڈرائیورز خبردار رہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے،ٹریفک وائلیشن میں ملوث پائے گئے پولیس یا دیگر سرکاری محکموں کے ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سرکاری ڈرائیورز کے خلاف محکمانہ کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائیگا، ٹریفک قوانین کی پابندی سب پر مساوی طور پر لازم، کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں سیف سٹی کے ذریعے ای چالاننگ کے تحت بھی کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں,
سی پی او کی جانب سے ٹریفک قوانین کے نفاذ کی بابت سختی سے عملدرآمد کی ہدایات،شہریوں سے التماس ، کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، کیونکہ یہی مہذب اقوام کا شیوہ ہے