سرگودہا (ٹی این ایس) ڈائریکٹر کوارڈینیشن اکرم حنیف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ گئے

 
0
10

سرگودہا (ٹی این ایس) ڈائریکٹر کوارڈینیشن اکرم حنیف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ گئے ان کے اعزاز میں چیئرمین سینیئر سٹیزن فاؤنڈیشن عبدالقدیر خان اور ممبران کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تقریب میں وائس چیرمین کوثر بھثی ،ڈائریکٹر ایڈمن نذیر ولسن جنرل سیکرٹری شاکر انصاری کے علاؤہ دیگر ممبران بھی شریک ہوئے اس موقع پر معتمر اکرم حنیف نے کہا کہ یہ ایک بابرکت سفر اور دینی فریضہ تھا جس کے تمام مناسک کی ادائیگی کی توفیق اللہ تعالیٰ کی عطا سے ہی ممکن ہوئی انہوں نے وہاں پر پیش آنے والے روحانی واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ حرمین شریفین انواروتجلیات کا مرکز ہیں جہاں مانگی ہر دعا کو شرف قبولیت حاصل ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ ایمان کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی ان کی دعاؤں کا مشکور رہا اللہ ہمیں۔ ایمان کی دولت تا دم مرگ عطا فرمائے اور ہمارے ارض پاک کو بیرونی و اندرونی خاطرات و دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ فرمائے تقریب میں معتمر کی طرف سے آب زمزم اور عجوہ کھجور بطور تحفہ پیش کی گئیں جبکہ چیئرمین اور ممبران نے انہیں گلدستے پیش کیے اس موقع پر اکرم حنیف نے فاؤنڈیشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی