میری کوئی سیاسی پارٹی نہیں،نہ ہی کسی سےکوئی رابطہ ہے،پیرحمیدالدین سیالوی

 
0
367

سرگودھا جنوری 2(ٹی این ایس): سیال شریف کے سجادہ نشین پیرحمیدالدین سیالوی نے واضح کیاہے کہ میری کوئی سیاسی پارٹی نہیں،نہ ہی کسی سے رابطہ ہے،ہم پارٹیوں میں نہیں بٹ سکتے،ہم رسول اللہ ﷺ کے غلام ہیں،راناثناء اللہ کے استعفے تک کوئی بات تسلیم نہیں کریں گے،مطالبات نہ مانے گئے توجیل بھی جائیں گے،9جنوری کوحاضری دینے داتا دربار جائیں گے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کہا تھا کہ میری کوئی پارٹی نہیں ہے۔علماء مشائخ ہی میری جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ میراتعلق پیپلزپارٹی یاتحریک انصاف سے نہیں ہے۔ہم پارٹیوں میں نہیں بٹ سکتے۔ہم رسول اللہ ﷺ کے غلام ہیں۔دولت ،وزارت یاصدارت نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کامستقبل کیاہے ہمیں نہیں پتالیکن انہوں نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔پیرحمیدالدین سیالوی نے کہاکہ وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ کے استعفیٰ کامطالبہ کیاتھا جوکہ ابھی تک پورانہیں ہواہے۔راناثناء اللہ کے استعفے تک کوئی بات تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگرہمارے مطالبات نہ مانے گئے توجیل بھی جائیں گے۔پیرحمیدالدین سیالوی نے اعلان کیاکہ حکومت روک سکتی ہے توروک لے۔9جنوری کوداتا دربار جائیں گے اور وہاں حاضری دیں گے۔