امریکی صدر کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کیا جائے، سید خورشید شاہ

 
0
541

اسلام آباد جنوری 2 (ٹی این ایس)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سمیت پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کیا جائے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قومی سلامتی کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ یہ پاکستان کا معاملہ ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی قدم یا فیصلہ مل کرکرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضیاء الحق نے ہم کو افغان جنگ میں دھکیلا جس کے اثرات ہم آج تک بھگت رہے ہیں ۔اسی طرح نائن الیون کے بعد پرویز مشرف نے امریکا کو سپورٹ کیا ۔ عمران خان کے الزامات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نجومیوں کی بات پر چلتے ہیں۔ اگر میرے خلاف ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لے آئیں ۔