چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ادارے کے ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل بیوروز کی جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت

 
0
646

اسلام آباد جنوری 2(ٹی این ایس) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ معیاری گریڈنگ نظام کے تحت نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی2017 ؁ء کی کارکرگی کا جائزہ لینے کے علاوہ تمام ریجنل بیوروز کی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ نااہل، بدعنوان اور غیر ذمہ دار افسران/ اہلکاروں کے خلاف معیاری گریڈنگ نظام اورانٹرنل اکائونٹبیلٹی نظام کے تحت قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلہ میں نااہل ، بدعنوان افسران کو اپنی صفائی پیش کرنے کاقانون کے مطابق موقع فراہم کیا جائے گا۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے چئیرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز کی سالانہ کارکرگی کا جائزہ شفاف ، میرٹ اور قانون کے مطابق عمل میں لایا جائے اور اس سلسلہ میں کوئی دبائو یا پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے اور اپنی رپورٹ مارچ میں پیش کی جائے۔