اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران کا پی ایف یوجے کے صدرمحمدافضل بٹ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت۔

 
0
207

اسلام آباد ( )پی ایف یوجے کے مرکزی صدر محمد افضل بٹ کی والدہ رضائے الہیٰ سے وفات پاگئیں جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گکھڑمنڈی میں اداکر دی گئی،اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی محمد صابر،سردار محمد آصف،علی اصغرمانی بٹ،مرزاسعید اختر،چوہدری زاہد احمد،محمد سرفراز ملک،زاہد حسین بھٹی،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،صفدرعباسی،چوہدری شہزاد،شاہد ستی،گوہر الہیٰ،ملک محمد اسلم،ملک سہیل سمیت سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور سی ڈی اے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحومہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔