اسلام آباد( ٹی این ایس)ایک ماہ کی مہمان حکومت نے 980ارب روپے کے منصوبے منظور کرلیے

 
0
99

ایک ماہ کی مہمان حکومت نے 980ارب روپے کے منصوبے منظور کرلیے ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکنک کے اعلامیے کے مطابق قومی منصوبے پر تین سو ستتر ارب تئیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ چاروں صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔ سولر منصوبے کے فیز ون پر نوے ارب روپے لاگت آئے گی۔ تیس ارب وفاقی پی ایس ڈی پی اور باقی فنڈز صوبے خرچ کرینگے۔

اعلامیہ کے مطابق ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے سے مستفید ہونے والے کسانوں سے بھی حصہ لیا جائے گا۔ ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ ایکنک نے پختونخوا رورل انویسٹمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔ منصوبے کے لیے عالمی بینک سے تیس کروڑ ڈالر قرضہ لیا جائے گا۔ ایکنک نے سندھ سولر انرجی نظرثانی شدہ پراجیکٹ،مہمند ڈیم سے آٹھ سو میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو ترسیل اور کالا شاہ کاکو سے ملتان روڈ لاہور بائی پاس کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کرلیا