لااہور( ٹی این ایس)پرویز الٰہی کی رہائی کے روبکار پر جیل حکام کا اعتراض، اینٹی کرپشن عدالت میں درخواست دائر

 
0
155

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کی رہائی کے روبکار پر جیل حکام نے اعتراض عائد کردیا۔
پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں عدالتی حکم کے باوجود چودھری پرویز الٰہی کی رہائی ممکن نہ ہوسکی، جیل حکام نے رہائی کے روبکار پر اعتراض عائد کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی وضاحت کے لئے اینٹی کرپشن عدالت سے رجوع کرلیا۔
اینٹی کرپشن کی درخواست پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کیمپ سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور سی اسی او اینٹی کرپشن رضوان نواز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔
عدالت نے کہا کہ روبکار جاری ہونے کے باجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بعد از گرفتاری کی درخواست منظور ہونے کے بعد پرویز الٰہی کی جانب سے 10 لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے جس پر عدالت نے پرویز الٰہی کی رہائی کا پروانہ جاری کیا تھا