اسلام آباد( ٹی این ایس) : باپ بیٹے کا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالے کا معاملہ ،چیئرمین سی ڈی اے ، ڈائریکٹر سینیٹیشن پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست

 
0
85

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں باپ اور بیٹے کا گٹر میں گرکر جاں بحق ہونے کا معاملہ،
لواحقین نے واقع کو سی ڈی اے افسران کی غفلت کا نتیجہ قرار دےدیا
واقع کا مقدمہ چیئرمین سی ڈی اور ڈائریکٹر سینیٹیشن کے خلاف درج کرنے کے لیے تھانہ سبزی منڈی میں درخواست جمع کروادی گئی ۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میرا چھوٹا بھائی گراؤنڈ کی طرف جاتے ہوئے اچانک گٹر میں گرگیا،
بھائی کو بچانے کے لیے والد گٹر میں گئے ،کچھ دیر ان کی آوازیں سنائی دیتی رہیں،
سی ڈی اے کی امدادی ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث بھائی اور والد کی موت واقع ہوگئی،
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اہل علاقہ نے متعدد بار گٹر کھلا ہونے کی چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل سمیت اعلی افسران کو شکایات کیں،
سی ڈی اے افسران اورریسکیو کے ذمہ داران کے خلاف غفلت اور لاپروائی کرنے پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے،
دوسری جانب اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں گٹر میں گرنے سے باپ بیٹے کے جاں بحق ہونے کا معاملے پر لواحقین اور ورثا نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر احتجاج جاری ہے ،مظاہرین نے میتیں سڑک پر رکھ آئی جے پی روڈ بلاک کر دی ،
اہل علاقہ نے سی ڈی اے سمیت متعلقہ زمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
احتجاج میں تاجر برادری کے نمائندے بھی شریک ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فورمیں باپ بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق 15 سال کا عبدالرحمان گٹر میں گرا تو باپ بیٹے کو بچانے کے لیے کودگیا لیکن اپنی بھی جان گنوا بیٹھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گٹر میں دم گھٹنے سے باپ اور بیٹا دونوں جاں بحق ہوگئے جب کہ دونوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں