راولپنڈی(ٹی این ایس)ایس ایچ او ٹیکسلاسرمد الیاس کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

 
0
147

ایس ایچ او ٹیکسلاسرمد الیاس کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، چوری شدہ 07 موٹر سائیکل، 06 موبائل فون، مسروقہ رقم 19500 روپے اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عابد اور واجد شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 07 موٹر سائیکل، 06 موبائل فون، مسروقہ رقم 19500 روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔