راولپنڈی(ٹی این ایس)رتہ امرال پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم اورموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار

 
0
130

رتہ امرال پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم اورموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چوری شدہ 04 موٹر سائیکل،مسروقہ رقم 11350روپے اوراسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت غلام حسین اور انار گل کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 04 موٹر سائیکل،مسروقہ رقم 11350روپے اوراسلحہ برآمدہوا، ایس پی راول فیصل سلیم نے رتہ امرال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔