کمبوڈیا(ٹی این ایس)نیا وزیراعظم نامزد۔۔۔نام جاننے کیلئے خبر پڑھیں

 
0
272

کمبوڈیا کے بادشاہ نے موجودہ وزیراعظم سمڈیک ٹیکو ہن سین کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد ہن مانیٹ کو نیا وزیر اعظم مقرر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ہن سین کی درخواست کے بعد، بادشاہ نوروڈوم سیہامونی نے ایک شاہی فرمان پر دستخط کیے جس میں 45 سالہ ہن مانیٹ کو اگلی 5 سالہ حکومت کے لیے نیا وزیر اعظم نامزد کردیاگیا۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کمبوڈیا حکومت کے نامزد وزیر اعظم کا فرض ہے کہ وہ حکومتی ارکان کو قومی اسمبلی کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے تیار کریں جبکہ شاہی فرمان بادشاہ کے دستخط کی تاریخ سے نافذ العمل ہے