مصرمیں انسداد بدعنوانی محکمے کے سابق سربراہ کو پانچ سال کی قید

 
0
357

قاہرہ اپریل 25(ٹی این ایس)مصر کی ایک فوجی عدالت نے انسداد بدعنوانی کے ملکی محکمے کے سابق سربراہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حشام جنینہ کے وکیل نے بتایا کہ مصر کی ایک فوجی عدالت نے انسداد بدعنوانی کے ملکی محکمے کے سابق سربراہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ان کے مؤکل کو ایسی غلط خبریں پھیلانے کے جرم میں یہ سزا دی گئی ہے، جن کی وجہ سے فوج کو نقصان پہنچا تھا۔ جنینہ کو فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔