کینیڈا میں وین حملہ کے مرکزی ملزم پرفرد جرم عائد،13قتل کے الزامات

 
0
5455

ٹورنٹو اپریل 25(ٹی این ایس)کینیڈا میں ایک وین کے ذریعے راہ گیروں کو کچلنے والے شخص پر باضابطہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا کہ اس پر اقدام قتل کے تیرہ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ٹورانٹو پولیس کے مطابق پچیس سالہ ڈرائیور الیک میناسیان نے دانستہ طور پر اپنی گاڑی عام لوگوں پر چڑھا دی تھی، جس کی وجہ سے دس افراد ہلاک جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے اس ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا تھا۔ اس واقعے کا پس منظر فی الحال غیر واضح ہے۔ الیک میناسیان ٹورانٹو کے نواحی علاقے رچمنڈ ہل کا رہائشی ہے۔ اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ ٹورانٹو میں اس ہفتے ترقی یافتہ ممالک جی سیون کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے۔