شام کے لیے ڈونر کانفرنس، آٹھ ارب ڈالر اکٹھا کرنے کی کوشش

 
0
327

برسلز اپریل 25(ٹی این ایس)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ برسلز میں شام پر ہونے والی ڈونر کانفرنس میں آٹھ ارب ڈالر جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ ملک شام کی تعمیر نو اور بحالی کی خاطر رقوم اکٹھا کرنے کے لیے برسلز میں ساتویں بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے ڈونر ممالک اور بین الاقوامی امدادی اداروں سے مطالبہ کیا کہ شام میں انسانی بحرانی المیے کی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر مطلوبہ رقوم دستیاب بنائی جائیں۔ گزشتہ برس ایسی ہی ایک ڈونر کانفرنس میں شام کے لیے چھ بلین ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے تھے۔