اسلام آباد (ٹی این ایس)وزیراطلاعات کا پیمرا ترمیمی بل 2023 واپس لینے کا اعلان

 
0
111

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے اجلاس میں بڑے فیصلے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات نے پیمرا (ترمیمی) بل 2023 واپس لینے کا اعلان کر دیا،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے،چار سال اپوزیشن میں رہتے ہوئے میڈیا کے ساتھ کام کیا،
مخلصانہ سوچ اور بڑی محنت سے یہ بل تیار کیا تھا،بعض شقوں کے حوالے سے سامنے آنے والے تحفظات کا احترام کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آئینی و جمہوری سوچ پر کوئی سمجھوتہ نہ کبھی کیا ہے اور نہ ہی کبھی کر سکتے ہیں ،میڈیا، اظہار رائے اور شہری آزادیوں کے آئینی حق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،جبر، آمریت اور فسطائیت کے خلاف میڈیا کے ساتھ مل کر ہمیشہ جدوجہد کی،ایسا کوئی اقدام نہیں کر سکتے جس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ ہمیں میڈیا کی آزادی عزیز نہیں،میڈیا کی نمائندہ تنظیمیں اور تمام سٹیک ہولڈرز پہلے دن سے مشاورت اور بل کی تیاری کا حصہ رہے، پہلے دن سے یہی کہا تھا کہ متفقہ طور پر ہی بل منظور کرائیں گے
افضل بٹ نے کہا کہ بہت سال بعد ایسا بل آیا ہے جو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے بنا ہے، صحافیوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، ہم خود متوسط طبقے کے لوگ ہیں، مالکان صحافیوں کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے، یہ بل صحافیوں کی سپورٹ کے لئے ہے، اسے واپس نہ لیا جائے،
شکیل مسعود نے کہا کہ پیمرا (ترمیمی) بل صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ضرورت ہے، تمام میڈیا انڈسٹری کے لیے بل اہم ہے، میری رائے ہے کہ بل واپس نہیں لینا چاہئے ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس کنوینیر فوزیہ ارشد کی صدارت جاری ہے