اسلام آباد(ٹی این ایس )ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ کو پندرہ دن کا نوٹس دیا جائے گا۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
151

سی ڈی اے انتظامیہ لیبرقوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کر رہی ہے۔ اورنگزیب خان

ملازمین کے مطالبات منظورنہ ہوئے تو چیئرمین آفس کا گھیراؤکریں گے۔ راجہ شاکر زمان کیانی

سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے)چوہدری محمد یاسین گروپ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس اورنگزیب خان کی زیر صدارت مرکزی چیئرمین آفس سیکٹرG-7/4 میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمودعلی،حاجی راجہ صابر،سردارمحمد آصف،علی اصغر مانی بٹ،سید مقبول حسین شاہ،حاجی مشتاق احمد شاہد،مرزاسعیداختر،چوہدری زاہد احمد،راجہ رئیس،ملک خلیل،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،سید امیرشاہ کاظمی،محمد سرفرازملک،اسدمحمود،سردارنسیم ممتاز،چوہدری طارق گجر،صفدرعباسی،راجہ غلام مرتضیٰ،وارث دلیپ،چوہدری ارشد سمیت تمام مرکزی عہدیداران،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اورہزاروں ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سمری کی منظوری،چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،اوورٹائم کی منظوری،ہفتہ وار چھٹی کی بحالی،اناملی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد سمیت دیگر مسائل پر غور و غوص کیاگیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان و دیگر عہدیداران نے انتظامیہ کے غیر قانونی اور غیر مناسب رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو قانون کے مطابق اور مزدوروں کے ووٹ کی طاقت سے جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی ہے لیکن ادارے کے اندر مزدوروں کی نمائندہ تنظیم کو نظراندازکیا جا رہا ہے اور کسی بھی قسم کی ملازمین کے مسائل پر کوئی مشاورت نہیں کی جا رہی ہے انتظامیہ من مرضی سے غیر قانونی فیصلے کر رہی ہے اور حال ہی میں انوائرمنٹ اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کی ہفتہ وارچھٹی ختم کر کے لیبرقوانین اور عالمی ادارہ محنت کے کنونشزکی کھلم کھلاخلاف ورزی کی ہے اس اقدام سے مزدوروں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور اوقات کار سے زائد کام لینے کے باجود کسی قسم کی کوئی مراعات و سہولیات نہیں دی جاتیں ہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری سیاسی،اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے،میں تمام عہدیداران اور مزدوروں کے جذبات کی قدرکرتاہوں اور دکھ اورافسوس کا مقام ہے کہ سی ڈی اے میں لاقانونیت کی انتہا ہے اورچیئرمین سی ڈی اے،بورڈ ممبران و دیگرافسران مزدوروں کے مسائل پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے مزدوروں میں نفرت بڑھ رہی ہے،ادارے کو ان ملازمین نے اپنا خون دے کر ترقی کی طرف گامزن کیا ہے اور بین الاقوامی سطح کا شہر بناکر مثال قائم کی ہے لیکن مزدوروں کو انکی خدمات پر کسی قسم کی کوئی مراعات نہیں دی جارہی ہیں،ہمارامقصد مذاکرات کے ذریعے مزدوروں کے مسائل حل کرنا ہے لیکن انتظامیہ مذاکرات کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے انتظامیہ سات دن کے اندر سی بی اے کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل اور مطالبات پر فوری طور پر میٹنگ بلائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بدامنی اور بے چینی کا خاتمہ ہو سکے اور شہر کا صنعتی امن قائم رہ سکے،اگر انتظامیہ نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا تو سی ڈی اے مزدور یونین ہزاروں ملازمین کے ساتھ چیئرمین آفس کا گھیراؤکے ساتھ بھرپور احتجاج کرے گی جس کی تمام ترذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر ہو گی۔