اسلام آباد(ٹی این ایس )نگران وزیر اعظم کیلئے جلیل عباس جیلانی کے نام پر اتفاق ہو گیا:ذرائع

 
0
127

سابق پاکستانی سفارتکارعبدالباسط نے دعوی کیا ہے کہ سفیر (ر) جلیل عباس جیلانی کو پاکستان کا نگران وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے سفیر (ر) جلیل عباس جیلانی کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد بھی دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ پرائم منسٹر ہاس بھی پہنچ گئے ہیں۔عبدالباسط جو خود اپنے طویل کیریئر کے دوران سفیر رہ چکے ہیں، نے کہا کہ یہ پاکستان کی فارن سروس کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔تاہم سرکاری ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

نگراں وزیراعظم کا تقرر صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات آج طے ہے۔ جلیل عباس جیلانی نے امریکا سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون میں گریجویٹ ہیں اور ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں M.Sc کی ڈگری رکھتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاک فضائیہ کے تھنک ٹینک سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز میں بھی کام کیا