راولپنڈی(ٹی این ایس ) ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

 
0
127

،شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے احکامات پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی پوٹھوہار نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔