راولپنڈی(ٹی این ایس )کلرسیداں پولیس کی کارروائی،مدرسے میں 7سالہ بچے پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار

 
0
139

کلرسیداں پولیس کی کارروائی،مدرسے میں 7سالہ بچے پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے پر مدرسے میں معلم نے شدید تشدد کیا جس سے اس کے بیٹے کی آنکھ ضائع ہو گئی،کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم معلم محمد علی کوگرفتارکر لیا، قانونی کاروائی کی جا رہی ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،بچوں پر تشدد اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔