راولپنڈی(ٹی این ایس )سی پی اوسید خالدہمدانی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ٹریفک کی صورت حال چیک کی اورڈیوٹی پر موجود ٹریفک افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیں،سی پی اونے مختلف مقامات پر ٹریفک روانی کا جائزہ لیا

 
0
179

سی پی اوسید خالدہمدانی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ٹریفک کی صورت حال چیک کی اورڈیوٹی پر موجود ٹریفک افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیں،سی پی اونے مختلف مقامات پر ٹریفک روانی کا جائزہ لیا،سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کے لیے موثراقدامات یقینی بنائے جائیں،ٹریفک اہلکار اپنے پوائنٹ پر مستعدی سے ڈیوٹی دیں،ٹریفک کا بہاؤ زیادہ ہونے کی صورت میں آپ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، سینئر افسران خود بھی فیلڈ میں موجودرہ کر وقتاً فوقتاً ڈیوٹی کو چیک اوربریف کریں،ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی کی جائے،اہم شاہر اہوں اورچوراہوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے تاکہ شہریوں کو زحمت سے بچایا جاسکے،سکول ودفاتر کے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے،ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہم سب نے ملکر راولپنڈی کے شہریوں کی سہولت کے لیے کام کرنا ہے۔