ایبٹ آباد ( ٹی این ایس)ایبٹ آباد کمشنر ہزارہ ڈویژن عامرسلطان ترین نے محکمہ لاؤ سٹاک،فارمرز اور دیانتدار دودھ فروشوں پر زور دیا ہے کہ وہ ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ وگوشت فروخت کرنے والے عناصر کے مزموم دھندے کا قلع قمع کرنے کے لیے آپس میں مضبوط رابطہ رکھیں اور صارفین میں ناقص دودھ کے حوالے سے اگائی مہم کا اہتمام کریں

 
0
95

* ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرا مظفر ایبٹ اباد میں ہزارہ ڈیری فارم و کیٹل ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہری پور،حویلیاں، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے ڈیری فارمر ز ایسو سی ایشن کے عہدیدار اور زمیندار موجود تھے*

ایبٹ آباد( کرائم رپورٹر ) تقریب میں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر اکبر علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل، ہزارہ ڈیری فارمرزاینڈ کیٹل ایسو سی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر مسعور الحسن ٹیپو، صدر ڈیری فارم ایسوسی ایشن راشد خان جدون اور دیگر اضلاع کے عہدیدارں ڈیری فامرز ایسو سی ایشن اور زمینداروں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہزارہ ڈویژن میں پنجاب سے کیمیکل ملا دودھ آتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے دودھ کی کوالٹی اور فروخت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے کافی فارمرز نے اپنے فارم بند کر نے کا سوچ رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کی مسلسل چیکنگ کی بدولت کافی حد تک کیمیکل ملے دودھ کی فروخت میں کمی آئی ہے۔کمشنرہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین نے کہا کہ فارمرز ایسوسی ایشن کے پیش کردہ تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا محکمہ لائیو سٹار اورضلعی انتظامیہ لوکل ڈیری فارمرز سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ڈیری فارمرز کو دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے انشائاللہ جیسے کیمیکل والے دودھ کی روزانہ کی بنیادوں پر چیکنگ ہو رہی ہے لیب کے ذریعے ضلعی انتظامیہ اورلائیو سٹاک جس طرح کام کر رہا ہے اس سے ناقص دودھ کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے اور عوام کو بھی بازار میں خالص دودھ دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈیری فارمرز اپنا اپنا ڈیٹا فراہم کریں تاکہ اپ کے دیگر مسائل اور مشکلات کو بھی کم کیا جا سکے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے کہا کہ لائیو سٹاک کے تعاون سے ماہ رمضان سے لے کر آج تک اربن اور رولر دونوں علاقوں میں دودھ کی تمام دکانوں کو چیک کیا گیا اور خاص کر پنجاب سے آنے والے دودھ کے ٹینکرز کو بھی ٹیسٹ کیا گیا جہاں بھی دودھ میں ملاوٹ پائی گئی موقع پر جرمانہ اور دودھ کو ضائع کیا اور یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔آخر میں کمشنر ہزارہ نے لائیو سٹاک اور وڈنری ڈاکٹرز اورضلعی انتظامیہ کے افسران اور ڈیری فارمر زایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں شیلڈ تقسیم کی.،