ایبٹ آباد ( ٹی این ایس)معروف کالم نگار، سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیرسید سہیل بخاری کی طبعیت ناسازی

 
0
89

معروف کالم نگار، سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیرسید سہیل بخاری کی طبعیت ناسازی

کی وجہ سے 6، ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز سیزن 2 کی تقریب جوکہ 11-اگست کو منعقد ھونا تھی ملتوی کر دی گئی ھے –
معروف کالم نگار اور سینئر ترین ایونٹس آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری چئیرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی گزشتہ 2،ہفتہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے 6، ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈزسیزن 2 کی تقریب جوکہ 11،اگست 2023ء کو منعقد کی جا رہی تھی ملتوی کر دی گئی ھے – پیر سید سہیل بخاری گزشتہ 4، سال سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور سٹیرائیڈ مسلسل استعمال کر رھے ہیں – پیرسیدسہیل بخاری نے فی الحال اپنی تمام ثقافتی، سماجی اور ادبی سرگرمیوں کو معطل کیا ہوا ہے – 6،ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز سیزن 2 کی نئی تاریخ کا اعلان چندروز تک کر دیا جائے گا –