اسلام آباد( ٹی این ایس)بنگلہ دیش کا سب سے طویل پل بننا تھا ورلڈ بینک نے 1.2 ارب ڈالر کا وعدہ کیا تھا مگر پھر الزام لگا دیا گیا کہ بنگلہ دیشی کرپٹ ہیں اور قرضہ کینسل کر دیا۔

 
0
76

حسینہ واجد کی حکومت نے اپنے ذرائع سے پیسہ اکٹھا کر کے چھ کلومیٹر سے زیادہ طویل پل دریائے پدما پر بنایا۔

یہ 6.51 کلومیٹر (4.04 میل) طویل پل تقریباﹰ 3.6 بلین امریکی ڈالر کے برابر لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ اتوار کی صبح 6 بجے سے عام ٹریفک کے لیے کھولے جانے کے بعد سے پدما پل پر پہلے آٹھ گھنٹوں میں کل 82,19,050 روپے جمع کیے گئے ہیں۔ اگلے آٹھ گھنٹوں میں پل کے زجیرہ پوائنٹ پر 35,29,500 روپے اور ماوا پوائنٹ سے 46,89,550 روپے جمع ہوئے۔ ایک ہی وقت میں، 15,200 گاڑیاں دونوں سروں سے گزریں اور آج صرف یہ ایک منصوبہ ہی بنگلہ دیشی معیشت میں سالانہ 1.3 فیصد منافع کا حامل ہے
گذشتہ سال اس کا افتتاح ہونے کے بعد جب حسینہ واجد کی ورلڈ بینک کے سربراہ سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے پدما پل کی ایک فریم شدہ تصویر تحفے میں پیش کی۔
شاید یہی حقیقی آزادی کی ایک جھلک تھی
اور قومیں اسی طرح بنتی ہیں
در در کشکول لے کر بھیک مانگنے سے ترقی نہیں ہوتی

ہم “دشمن” ہندوستان سے تو نہیں سیکھ پا رہے ہیں کم از کم اپنے ہی دیے ہوئے حصے سے سیکھ جائیں